Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ملاپ آرگنائزیشن انڈیا کا فنڈس رائز روڈ شو

ملاپ آرگنائزیشن انڈیا کا فنڈس رائز روڈ شو

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : ملاپ کے معاون بانی اور سی ای او مانیکھ چودھری نے مطلع کیا کہ سماجی کاز کے لیے فنڈس اکھٹا کرنے کی خاطر روڈ شوز کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس کی تنظیم ملاپ آرگنائزیشن ہندوستان کی سرکردہ فنڈس اکھٹا کرنے والی تنظیم ہے ۔ یہ تنظیم دوستوں اور ارکان خاندان سے آن لائن کے ذریعہ رقومات اکھٹا کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے ۔ ایسے افراد اور ارکان خاندان جو مالیاتی مسائل کا شکار ہیں اور ان کے لیے میڈیکل ایمرجنسی لاحق ہوتی ہے تو ان کی بروقت مالی امداد کی جاتی ہے ۔ چودھری نے بتایا کہ اب تک ملاپ آرگنائزیشن نے 150 کروڑ روپئے کا فنڈ اکھٹا کیا ہے ۔ ساری دنیا کے 120 ممالک سے عوام نے امداد میں حصہ لیا ہے ۔ ہندوستان بھر میں 80,000 پراجکٹس کام کررہے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 91.702289966 پر ربط کریں یا ای میل [email protected] پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT