Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ملا عمر کے ارکان خاندان کا مُلاّ اختر منصور کی تائید کا اعلان

ملا عمر کے ارکان خاندان کا مُلاّ اختر منصور کی تائید کا اعلان

کابل 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان شورش پسندوں کا کہنا ہے کہ طالبان کے مرحوم قائد مُلاّ محمد عمر کے جانشین مُلاّ اختر محمد منصور کے حق میں اپنی بھرپور تائید کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مُلاّ عمر کے بھائی مُلّا عبدالمنان اور سب سے بڑے بیٹے مُلّا محمد یعقوب نے طالبان کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ منعقد کئے گئے ایک اجلاس میں منصور کی قیادت کی تائید کا اعلان کیا۔ اس دوران عبدالمنان نے اسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ وہ اور یعقوب منصور کو اپنا بھرپور تعاون پیش کرنے کا عزم کرچکے ہیں حالانکہ اِن دونوں نے قبل ازیں طالبان کے دیگر سینئر کمانڈرس کے ساتھ منصور کی قیادت کو مسترد کردیا تا لہذا اب ان کے فیصلوں میں تبدیلی کے بعد ملا منصور کی راہ میں موجود سب سے بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT