Friday , April 28 2017
Home / Top Stories / ملبورن میں طیارہ کو حادثہ پانچ ہلاک

ملبورن میں طیارہ کو حادثہ پانچ ہلاک

چھوٹا طیارہ انجن کی ناکامی کے بعد شاپنگ مال پر گر پڑا
ملبورن 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں ایک شاپنگ سنٹر کے قریب ایک ہلکا طیارہ دوران پرواز انجن کی تباہ کن ناکامی پر حادثہ میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس کے پانچ مسافر ہلاک ہوگئے۔ جڑواں انجن پر مشتمل یہ چھوٹا طیارہ آج صبح کنگ آئیلینڈ روانہ ہورہا تھا جو تیزی سے اپنی مقررہ سطح سے نیچے پہونچتا ہوا ریاست وکٹوریہ کے علاقہ ایسنڈن میں ’’ڈائرکٹ فیکٹری آؤٹ لٹ‘‘ (ڈی ایف او) سے ٹکرا گیا۔ ریاستی وزیراعظم ڈینیل اینڈریوز نے مہلوکین کی تعداد کی توثیق کی اور اس کو تین دہائیوں کے دوران سب سے بڑا فضائی حادثہ قرار دیا۔ حادثہ کے وقت ڈی ایف او بند تھی اور سمجھا جاتا ہے کہ اس واقعہ میں آؤٹ لٹ کے اسٹاف کا کوئی رکن ہلاک نہیں ہوا ہے۔ وکٹوریہ پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر اسٹیفن لیان نے کہاکہ ’’خوش قسمتی کی بات ہے کہ اس تباہ کن واقعہ میں زیادہ افراد کی جانیں ضائع نہیں ہوئی ہیں‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT