Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ملت ، سماجی خدمت گذار مذہبی رہنما سے محروم

ملت ، سماجی خدمت گذار مذہبی رہنما سے محروم

مولانا عبدالرحیم قریشی کے انتقال پر جناب زاہد علی خاں کا اظہارِ تعزیت
حیدرآباد۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے صدر کُل ہند مجلس تعمیر ملت و جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جناب محمد عبدالرحیم قریشی کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر حیدرآباد بالخصوص سرزمین دکن اور مراہٹواڑہ کے علاقوں میں ’’تعمیر ملت‘‘ کو وسعت دینے کے علاوہ فساد متاثرین کی امداد کے ذریعہ بازآبادکاری جیسے معاملات میں مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب رحیم قریشی ایک سماجی خدمت گذار، مصنف، صحافی، مدبر قائد، وکیل، محقق کے علاوہ مذہبی رہنما کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت رکھتے تھے۔ جناب زاہد علی خاں نے صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت کے جذبہ خدمت خلق کو قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے سرزمین حیدرآباد ایک ایسے فرزند سے محروم ہوگئی ہے جس نے قومی سطح پر مسلمانوں کے مسائل بالخصوص پولیس ایکشن ، بابری مسجد کی بازیابی جیسے اُمور پر شعور بیداری مہم چلائی اور مسلمانوں کو متحد کیا۔ ایڈیٹر سیاست نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کے افراد خاندان و رفقاء کو صبر جمیل عطا کرے۔

TOPPOPULARRECENT