Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملت اسلامیہ اسکول اوٹکور کے شاندار نتائج

ملت اسلامیہ اسکول اوٹکور کے شاندار نتائج

اوٹکور 13 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور اُردو میڈیم کا نتیجہ صد فیصد رہا۔ دسویں جماعت کا یہ آٹھواں بیاچ تھا۔ جملہ 27 طلباء و طالبات نے درجہ اول میں کامیابی حاصل کی۔ اس طرح مدرسہ ہذا میں ٹاپر کامیابی حاصل کرنے والی طالبہ صباء بنت عبدالمنان تمام طلباء و طالبات سے زائد نمبرات حاصل کرکے زبردست کامیابی حاصل کی۔ ملت اسلامیہ ہائی اسکول مسلمہ حکومت تلنگانہ اوٹکور کے شاندار نتائج پر مدرسہ ہذا کے سرپرست اعلیٰ عبدالرشید بساپور، صدر سوسائٹی جناب الحاج انورالدین، جنرل سکریٹری الحاج محمد منیر احمد فاروقی، جناب خورشید گدوال نائب صدر سوسائٹی نے کامیاب طلباء کو بھرپور مبارکباد دی۔ جناب منیر احمد فاروقی نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ملت اسلامیہ ہائی اسکول کے تحت کئی شعبہ جات قائم ہیں۔ جس میں فن خیاطی جوکہ خواتین اور طالبات میں سلائی کے تحت سنٹر قائم ہے۔ اوٹکور منڈل کے دو مقامات جیسے محلہ گدوال، بنڈہ محلہ میں یہ شعبہ جات کے تحت خواتین اور طالبات کو خود مکتفی بنانا مقصد ہے۔

TOPPOPULARRECENT