Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کی خدمات لائق ستائش

ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کی خدمات لائق ستائش

سدی پیٹ میں بیواؤں میں وظائف کی تقسیم، جناب فاروق حسین کا خطاب
سدی پیٹ /11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ کے زیر نگرانی گولڈن تلنگانہ ویلفیر اسوسی ایشن این آر آئز (حیدرآباد) کی جانب سے مستحق غریب 25 بیواؤں کو ماہانہ 500 روپئے وظیفہ کی تقسیم بدست بانی گولڈن تلنگانہ اسوسی ایشن طاہر بیگ جعفر عمل میں آئی۔ اس سلسلے میں 10 اکتوبر کو ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی تھی، جس کی صدارت جناب محمد عبد القادر نے کی، جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ایم ایل سی فاروق حسین، کبیر خاں این آر آئی، اظہر الدین اور افضل الدین این آر آئز کے علاوہ جناب ایم اے لطیف نے شرکت کی۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید عبدالواجد کی قراء ت کلام پاک سے ہوا، جب کہ جلسہ کی کارروائی جناب جنید نے چلائی۔ اس موقع پر ایم ایل سی فاروق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی غریب بن کر پیدا نہیں ہوتا، زندگی میں اونچ نیچ آتے رہتے ہیں، یہ قدرت کا کرشمہ ہے۔ انھوں نے گولڈن تلنگانہ اسوسی ایشن سے خواہش کی کہ مزید 75 بیواؤں کو وظائف کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انھوں نے ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ کے عہدہ داروں اور کارکنوں کی خدمات کو سراہا اور انھیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کے صدر جناب عبد القادر نے سوسائٹی کی کار کردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھوں نے گولڈن تلنگانہ کے عہدہ داروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے دو غیر مسلم بیواؤں کو وظیفہ مقرر کرکے قومی یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔ معتمد عمومی ملت اسلامیہ جناب یوسف الدین، آصف اقبال اور اکبر خان نے بھی مخاطب کیا۔ آخر میں محمد یوسف الدین نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT