Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور کے سالانہ جلسہ کا انعقاد

ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور کے سالانہ جلسہ کا انعقاد

اوٹکور /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور طلباء کو صحیح تعلیم دیں ۔ بہترین تعلیم بہترین تحفہ ہی ثابت ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار جناب منیر احمد فاروقی سکریٹری ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور نے ملت اسلامیہ ہائی اسکول کے جلسہ سالانہ سے صدارتی خطاب میں فرمایا شہ نشین پر نائب صدر سوسائٹی جناب خورشید گدوال جناب کاظم حسین صدر مدرسہ موجود تھے ۔ جناب منیر احمد فاروقی نے بسلسلہ خطاب میں کہاکہ اولیائے طلباء کو چاہئے کہ بچوں کو پڑھانے کی حتی المقدور کوشش کریں ۔ تعلیم کے ذریعہ ہی اس مسابقتی دور میں ترقی کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دی اور ناکام طلبہ کو زرین مشورے دئے ۔ اساتذہ طلباء و طالبات کو اپنی اولاد سمجھیں ۔ طلباء کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم رول اور اچھا کردار ادا کریں ۔ جناب منیر احمد فاروقی نے ملت اسلامیہ اسکول کی تعلیمی کارکردگی پر سیر حاصل روشنی ڈالی ۔ اس اجلاس کی کارروائی جناب انور میاں نے چلائی محمد شعیب طالب علم کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر اساتذہ کے علاوہ اولیائے طلباء کی کثیر تعداد تھی ۔

TOPPOPULARRECENT