Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ملت فنڈ سے مسلم نعشوں کی تدفین

ملت فنڈ سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ 3 نومبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو جی ڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کا مراسلہ موصول ہوا جس میں مقتولہ سیدہ پریا زوجہ سید باشاہ کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ قتل میں ملوث سید باشاہ کو پولیس گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا اور ورثہ کے نہ ملنے پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے رجوع ہوئی تاکہ مرحومہ کی تدفین ہوجائے۔ الوال چرچ ہوم میں زیرپرورش محمد احمد اور مسلم خاتون کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست وصول ہوئی۔ اس کے علاوہ جملہ 9 مسلم نعشوں کو حیدرآباد، سکندرآباد ، آر آر ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشنوں سے وصول ہوئے۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ، گاندھی ہاسپٹل، الوال چرچ ہوم سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ میں مولانا سید حفیظ خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی۔ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ محمد تقی الدین کی نگرانی میں غسل کا اہتمام کیا گیا۔ سکندرآباد کی رہنی والی بشریٰ تبسم نے کہا کہ قابل مبارکباد ہیں وہ لوگ جو ملت فنڈ کے ذریعہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الحاج یحییٰ پاشاہ، سید عبدالمنان، سید مہرالنساء، بشری تبسم، مولانا شکیل احمد ، محمد عمر، عشرت فاطمہ نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی اور اہلیان محلہ کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT