Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعشوں کی تدفین

ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرـآباد۔/21ڈسمبر، ( سیاست  نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو ریلوے PS کاچیگوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم خاتون کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ الوال چرچ میں زیر پرورش مسلمان صاحب کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست وصول ہوئی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد ، سکندرآباد RR ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشنوں سے مزید 5 درخواستیں تدفین کیلئے وصول ہوئیں۔ اس طرح جملہ 7 مسلم نعشوں بشمول خاتون کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ، گاندھی ہاسپٹل، الوال چرچ ہوم سے حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ ، بنسی لال پیٹ میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا حافظ و قاری سید حفیظ خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی۔ بشریٰ تبسم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی ان ہی کے تعاون سے زاہد علی خاں صاحب ایڈیٹر ’سیاست‘ کی سرپرستی میں تدفین کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔ جناب عبدالجلیل ، سید عبدالمنان، سمیع اللہ خان مسجد سونی پورہ محمد عمر، محمد صدیق، محمد عبدالبشیر، سید امجد علی ، محمد آصف کا جناب زاہد علی خاں مدیر ’سیاست‘ نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT