ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو محمد تقی الدین ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ عثمانیہ دواخانہ کا مراسلہ وصول ہوا ۔ جس میں زیر علاج شخص کے انتقال پرتدفین کی درخواست کی گئی اس کے علاوہ حیدرآباد سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے درخواستیں وصول ہوئی ۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے زیر نگرانی سید عبدالمنان محمد عبدالجلیل ، محمد جعفر اور سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ کی موجودگی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید جعفر مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی ۔ اس موقع پر مومنا خان اور سکندرآباد کی ساکن خاتون بشری شبنم نے کہا کہ ملت فنڈس تعاون کرنے والوں کا عطیہ ان مرحومین کے آخری سفر میں بڑا مددگار ہوتا ہے ۔ اللہ پاک سے دعاء ہے کہ اللہ پاک جن کو دنیا اور آخرت دنوں میں اس کا نعمل البدل عطا فرمائے ۔ سیدہ فہیم النساء ، عالیہ بیگم ، محمد عبدالبشیر نائب صدر مسجد سرور کونین فتح شاہ نگر نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ورثاء جہاں ہو اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ۔