Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / ملت فنڈ کے ذریعے مسلم نعشوں کی تدفین

ملت فنڈ کے ذریعے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس چلکل گوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں محمد عبدالغفار گاندھی ہاسپٹل میں بغرض علاج شریک ہوئے انتقال کے بعد ورثاء کے نہ ملنے پر پولیس چلکل گوڑہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست سے رجوع ہوئی اور تدفین کی درخواست کی ۔ اسی طرح حیدرآباد سکندرآباد اور آر آر ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشنوں سے مزید 8 درخواستیں وصول ہوئی ۔ اسی طرح جملہ 9 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں سید عبدالمنان بورڈس کلب سکندرآباد کے تعاون سے تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا شکیل احمد سبیلی قاسمی نے دواخانہ عثمانیہ ہی میں پڑھائی ۔ محمد بشیر نائب صدر مسجد سرور کونینؐ فتح شاہ نگر ، محمد عبدالجلیل ، زاہدہ بیگم ، عالیہ بیگم فرزانہ ، بشریٰ تبسم نے ملت فنڈ میں ، تعاون کرنے والوں کے لیے دعا کی جن کے تعاون سے زاہد علی خاں صاحب کی سرپرستی میں برسوں سے تدفین کا سلسلہ جاری ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے سید عبدالمنان ، مولانا سمیع اللہ مسجد سنی پورہ کا تعاون کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT