Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ملت کے نونہالوں کو عصری و دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ایم ایس کا اصل مقصد

ملت کے نونہالوں کو عصری و دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ایم ایس کا اصل مقصد

ادارہ کے 25 سال کی تکمیل پر جشن ، سہ روزہ پروگرام مرتب ، چیرمین محمد عبداللطیف کے تاثرات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : فرزندان ملت کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کے مقصد سے 1991 میں ایم ایس نے عصری اور دینی تعلیم دونوں میں ملت کے نونہالوں کو آگے بڑھانے کی فکر کے ساتھ تعلیمی ادارہ کا آغاز کیا ۔ 1991 سے 2016 تک ایم ایس نے 25 سالہ سفر اس طرح طئے کیا کہ کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ تعلیمی ترقی کے لیے ہر لمحہ کوشاں اس قابل ذکر ادارہ نے طلبہ کو اعلیٰ اخلاق اور طالبات میں تعلیم کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایا ۔ معمولی کوچنگ سنٹر سے یہاں تک پہنچنے میں کافی آزمائشوں کو پار کیا گیا ۔ اب ملک کے گیارہ شہروں میں 52 ادارے پلے اسکول گروپ سے لے کر ڈگری کالج تک قائم ہیں ۔ 20 ہزار طلباء وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ تعلیم کے معیار کے ساتھ بہترین نتائج پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔ ہر سطح پر ایم ایس کو بلند ترین مقام اور نتائج ملتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آئی آئی ٹی ۔ جے ای ای انٹرنس میں نمایاں کامیابی ، سی اے ، سی پی ٹی میں بڑی تعداد منتخب ہوئی ہے ۔ عالی شان کارکردگی کی بنا داخلے ہوتے ہیں ۔ یہ ایک ایسا موقع ہے کہ ایم ایس انتظامیہ ، اسٹاف ، طلبہ اور والدین و سرپرست پورے عزم اور اعتماد سے جشن منائیں ۔ سب مل کر 22 فروری کو شاندار جشن سلور جوبلی میں شریک ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ایم ایس نے سہ روزہ پروگرام ترتیب دیا ہے ، جس میں ایم ایس کے یہاں تک کے سفر اور دنیا و آخرت کو بہتر بنانے کے لیے اخلاق و اقدار کی اہمیت پر مظاہرے ہوں گے ۔ 20 ، 21 اور 22 فروری کو پولیس اسٹیڈیم گوشہ محل میں پروگرام رکھا گیا ہے ۔ دوپہر 2-30 بجے نمائش اور 5 بجے شام اسٹیج شو رکھا گیا ہے ۔ ایم ایس آپ تمام سے التجا کرتا ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں اور اس جشن میں ہمارے شریک کاربنیں ۔ جناب محمد عبداللطیف خان چیرمین ، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بموجب اس پروگرام میں ایم ایس اسکول و جونیر اور ڈگری کالج طلبہ اپنی معلومات ، مہارتوں ، اقدار و افکار کا اسٹال اور اسٹیج شو کے ذریعہ مظاہرہ کریں گے ۔ جو بچوں کو اخلاق سکھانے ، اس کی عملی مشق اور سماج کو بہترین سانچے میں ڈھالنے کی ایک کوشش ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT