Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ملنا ساگر ذخائر آب پٹہ سرٹیفکیٹس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ

ملنا ساگر ذخائر آب پٹہ سرٹیفکیٹس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی سی پی آئی کمیٹی نے ملنا ساگر ریزروائر حدود میں چوری سے حاصل کردہ پٹہ سرٹیفکیٹس معاملہ کی کسی سینئر آئی اے ایس عہدیدار کے ذریعہ مکمل تحقیقات کروانے کا حکومت سے مطالبہ کیا اور خاطی افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیکریٹری ریاستی سی پی آئی تلنگانہ سی وینکٹ ریڈی نے اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ملنا ساگر پراجیکٹ کیلئے بعض مواضعات میں اراضی حوالہ کرنے کیلئے کسان مخالفت کرنے کی وجہ سے چوری حاصل کردہ سرٹیفکیٹس کے معاملہ کا انکشاف ہوسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محض حکومت کی جلد بازی کے سبب یہ باقاعدگیاں ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT