Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملنگانے پی ایس ایل سے اپنا نام واپس لے لیا

ملنگانے پی ایس ایل سے اپنا نام واپس لے لیا

کراچی۔22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ میں بیشتر سری لنکائی کھلاڑی ہندوستان کیخلاف سیریز کے باعث غیر حاضر رہے اور کسی بھی فرنچائز نے ان کھلاڑیوں میں دلچسپی نہیں دکھائی  جبکہ سری لنکائی سابق کپتان اور فاسٹ بالر لسیتھ مالنگا نے بھی اپنا نام واپس لے لیا۔ ہندوستان نے سری لنکا کیخلاف سیریز عین اس وقت طے کی ہے جب یو اے ای میں پاکستان سوپر لیگ کا افتتاحی ایونٹ بھی جاری ہوگا۔ سری لنکائی کھلاڑیوں کی راہ میں سیریز کے مزاحم ہونے کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل کی کسی بھی فرنچائز نے سری لنکائی کھلاڑیوں کو قابل غور نہیں سمجھا جبکہ مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگا کارا نے انہی تاریخوں میں یو اے ای میں کھیلی جانے والی پروفیشنل چیمپینس لیگ (پی سی ایل) میں شمولیت اختیار کرلی لہٰذا وہ بھی پی ایس ایل ڈرافٹ سے باہر ہو گئے۔ دوسری جانب پی ایس ایل کیلئے ایک بڑا دھکا یہ ہے کہ فاسٹ بالر مالنگا نے اپنا نام ایونٹ سے واپس لے لیا اور پی سی بی کی جانب سے دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کی پی ایس ایل میں شمولیت کے دعوے بھی سوالیہ نشان بن کر رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق مالنگا نے ورلڈ  ٹوئنٹی20  کی تیاریوں کے سبب اپنا نام واپس لے لیا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اپنی ٹیم ہر حال میں اولین ترجیح ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT