Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملنگا کپتانی سے سبکدوش

ملنگا کپتانی سے سبکدوش

کولمبو /7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کپتان لستھ ملنگا نے ٹیم کی قیادت سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا ہے جیسا کہ بنگلہ دیش میں منعقدہ ایشیاء کپ کے دوران وہ زخمی ہونے کی وجہ سے مکمل ٹورنمنٹ میں ٹیم کو قیادت نہیں کر پائے تھے ۔ ملنگا کی قیادت میں ٹیم نے گذشتہ ایڈیشن میں خطاب حاصل کیا تھا لیکن وہ اب گھٹنے کے زخم سے پریشان ہے ۔ اینجیلو میتھیوس جوکہ پہلے ہی ٹسٹ اور ونڈے میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اب وہ مختصر طرز کی کرکٹ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ سری لنکائی ٹیم کے حالیہ مظاہرے انتہائی مایوس کن ہے اور ملنگا کا فیصلہ اس کیلئے مزید مسائل کی وجہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT