Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملنگا کی فٹنس پرکوچ فکرمند

ملنگا کی فٹنس پرکوچ فکرمند

کولمبو۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گراہم فورڈ فاسٹ بولرلاستھ ملنگا کی فٹنس کے حوالے سے فکر مند ہوگئے ہیں۔ کوچ نے کہا کہ  چیمپئنز ٹرافی میں دس اوورز کرنے کیلئے بولر کی فٹنس بہت ضروری ہوتی  ہے اور  ملنگا کی فٹنس وہ نہیں جو ہونی چاہیے تاہم امید ہے کہ وہ فٹنس پر قابو پالیں گے۔
رونالڈو نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
میڈرڈ۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پرتگال اور رئیل میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں ناک آؤٹ مرحلے میں گولز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے اور اس کے علاوہ  انہوں نے چیمپئنز لیگ میں لیونل میسی کی 7 ہیٹ ٹرکس کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ رونالڈو نے چیمپئنز لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف سیمی فائنل فرسٹ لیگ میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا،اس کے علاوہ رونالڈو چیمپئنز لیگ سیمی فائنل میں زیادہ گولز کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT