Thursday , July 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملنگا کی ہیٹ ٹرک رائیگاں بنگلہ دیش فاتح

ملنگا کی ہیٹ ٹرک رائیگاں بنگلہ دیش فاتح

کولمبو۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کی ہیٹ ٹرک بھی سری لنکا کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوئی جیسا کہ گزشتہ رات کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی 20 مقابلے میں مہمان بنگلہ دیش نے 45 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا۔کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری  ٹونٹی20  میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور اوپنر سومیا سرکار اور امرالقیس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 176 رنز اسکور کئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 34، امرالقیس نے 36 جبکہ شکیب الحسن 38 رنز بنائے۔ ملنگا نے غیرمعمولی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں مشفق الرحیم، مشرفی مرتضیٰ اور مہدی حسن کو آؤٹ کر کے شاندار ہیٹرک کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT