Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ملٹری کالج کی تقریب میں صدرجمہوریہ کی شرکت

ملٹری کالج کی تقریب میں صدرجمہوریہ کی شرکت

حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ملٹری کالج آف الیکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ کے سالانہ جلسہ تقسیم اَسنادات (کنونشن) میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی مہمان خصوصی ہوں گے جوکہ 19 ڈسمبر کو منعقد ہوگا۔ کالج کے موجودہ کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل گرمکھ سنگھ نے بتایا کہ تقریب میں صدرجمہوریہ کی شرکت کو باعث افتخار قرار دیا اور بتایا کہ یہ کالج 1946 میں قائم کیا گیا تھا جوکہ ترقی کے زینے طئے کرتے ہوئے فوج کی بہترین تربیت گاہ بن گیا ہے جسے گولڈن پیکاک ایوارڈ فار ٹریننگ اور ISO-9001 سرٹیفکیٹ حاصل ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT