Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ملکاجگری میں دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

ملکاجگری میں دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

حیدرآباد /8 ستمبر  ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنے ساتھی کا بے رحمانہ قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ سیامول جو خانگی ملازم تھا ۔ اپنے ساتھی کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ کل رات سیامول اپنے دو ساتھیوں چندرا شیکھر اور پربھاکر کے ہمراہ مئے نوشی کر رہاتھا ۔ رات دیر گئے پربھاکر اپنے مکان چلاگیا اور سیامول اور چندرا شیکھر دونوں مئے نوشی کر رہے تھے ۔ دونوں میں بحث و تکرار کے بعد چندرا شیکھر نے اپنے مکان سے چاقو لاکر سیامول کا قتل کردیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT