Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ملکاجگیری اور اپل میں دو خواتین کی خودکشی

ملکاجگیری اور اپل میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری اور اپل کے علاقہ میں دو خواتین کی خودکشی کے واقعات پیش آئے ۔ تاہم ان میں ایک خاتون کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ جبکہ دوسری نے دیور کی مارپیٹ گالی گلوج سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس کے مطابق 31 سالہ یاداماں جو بیوہ تھی ۔ سرور نگر میں رہتی تھی ۔ یہ خاتون شوہر کی موت کے بعد گھریلو ملازمہ کا کام کرتے ہوئے اپنی زندگی کے گذر بسر کے اخراجات برداشت کرتی تھی ۔ گذشتہ روز یاداماں اپنے مکان تاخیر سے پہونچی جس پر اس کا دیور برہم ہوگیا اور اس نے مارپیٹ و گالی گلوج کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 34 سالہ موہنہ جو ملکاجگیری علاقہ کے ساکن دیواکر کی بیوی تھی اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ تاہم اس کی موت کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر طالب علم کی خودکشی
حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 14 سالہ ناگاراجو نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ یہ لڑکا 8 ویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ جو جیڈی میٹلہ علاقہ کے ساکن شخص راملو کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا کافی دنوں سے اسکول نہیں جارہا تھا اور اس کی حرکت پر اسکے والدین نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT