Friday , March 24 2017
Home / دنیا / ملکہ ایلزبتھ کی تخت نشینی کے 65سال

ملکہ ایلزبتھ کی تخت نشینی کے 65سال

لندن، 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملکہ ایلزبتھ دنیا میں اس وقت کی سب سے زیادہ عرصہ حکومت کرنے والی شاہی حکمران ہیں انہوں نے برطانیہ کے تخت پر جلوہ افروز ہونے کے بعد 65 سال مکمل کرلئے ہین وہ آج اپنی نیلم جوبلی منارہی ہیں۔اس موقع پر وسطی لندن میں 41 توپوں کی شاہی سلامی دی جائے گی۔ ملکہ کے دفترنے 2014 کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ نیلم جڑا زیور پہنے ہوئے ہیں جو 1947 میں شاہ جارج ششم نے شادی کے تحفہ کے طور پر انہیں دیا تھا۔90سالہ ملکہ اب غیر ملکی دوروں پر بہت کم جاتی ہیں تاہم برطانیہ کے اندر وہ اب بھی سرکاری فرائض برابر انجام دیتی ہیں۔ دسمبر میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ جن درجنوں خیراتی تنظیموں ، تعلیمی اداروں اور کھیلوں کے گروپوں کی سرپرستی کرتی ہیں ان کی تعداد کم کریں گی اور یہ ذمہ داری اب وہ شاہی کنبہ کے دوسرے لوگوں کو سونپی دیں گی۔ان کے دفتر نے بتایا ہے کہ وہ آج کا دن معمول کے مطابق مشرقی لندن کی اپنی رہائش گاہ میں گذاریں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT