Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / ملکہ ایلزیبتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ملکہ ایلزیبتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش

لندن ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملکہ ایلزیبتھ دوم کی صحت سے متعلق کسی بھی تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ان کے 95 سالہ شوہر پرنس فلپ سے متعلق کوئی غلط فہمی ہو کیونکہ بکنگھم پیالیس میں شاہی اسٹاف کی ایک میٹنگ طلب کی گئی تھی جس کی بھنک پڑتے ہی ٹیلیویژن چیانلس اور اخبارات کے نمائندے اپنے کیمرے کے ساتھ بکنگھم پیالیس کے باب الداخلہ پر جمع ہوئے کیونکہ شاہی اسٹاف کی غیرمعمولی میٹنگ طلب کرنے کے بعد میڈیا کو کسی شاہی اعلان کی توقع  پیدا ہوگئی ہے لیکن حقیقت یہ ہیکہ پرنس فلپ اب اپنی شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ ڈیوک آف ایڈنبرا اب کسی بھی عوامی جلسہ میں ماہ ستمبر سے شرکت نہیں کریں گے۔ پرنس فلپ کے اس فیصلہ کو ملکہ ایلزیبتھ دوم کی زبردست تائید حاصل ہے۔ شاہی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ پرنس فلپ پہلے سے طئے شدہ پروگرامس میں شرکت کریں گے لیکن کوئی نیا دعوت نامہ قبول نہیں کریں گے۔ تاہم وقتاً فوقتاً وہ اپنی پسند اور سہولت کے مطابق عوامی جلسوں اور دیگر تقریبات میں شرکت کرتے رہیں گے۔ 10 جون کو پرنس فلپ 96 سال کے ہوجائیں گے۔ 1952ء میں ملکہ ایلزیبتھ دوم کی تاجپوشی سے لیکر آج تک وہ ان کے سائے کی طرح ان کے ساتھ ہیں۔ دونوں کی شادی 1947ء میں اس وقت ہوئی تھی جب ہندوستان کو برطانوی سامراج سے آزادی حاصل ہوئی تھی۔ نومبر میں پرنس اور ملکہ ا پنی شادی کی 70 ویں سالگرہ منائیں گے۔ پرنس فلپ کرکٹ کے زبردست مداح ہیں اور کل ہی انہوں نے انتہائی خوشگوار موڈ میں لارڈس کرکٹ گراؤنڈ پر ایک نئے اسٹینڈ کا افتتاح کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT