Monday , October 23 2017
Home / دنیا / ملکہ وکٹوریہ پر این آر آئی مصنف کی کتاب پر فلم

ملکہ وکٹوریہ پر این آر آئی مصنف کی کتاب پر فلم

لندن۔19جون ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد مصنفین کی کتاب جو ملکہ وکٹوریہ کے ان کے بااعتماد ہندوستانی ساتھی عبدالکریم کے ساتھ روابط کے بارے میں ہیں جس کا انتقال 18صدی عیسوی کے اواخر میں ہوا تھا جلد ہی آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکارہ  جوڈی بنچ کو ہیروئن بناتے ہوئے ایک فلم کی شکل میں نظر آئے گی جس کا نام وکٹوریہ اور عبدل ۔۔۔۔۔ ملکہ کی حقیقی کہانی ہوگا ۔ اس میں ملکہ برطانیہ اور اُن کے با اعتماد ہندوستانی ساتھی کریم کی کہانی فلمائی جائے گی ۔ کریم جب آگرہ سے ترک وطن کے انگلستان آیا تھا تو اس وقت اس کی عمر صرف 24سال تھی ۔ 1887ء میں ملکہ وکٹوریہ نے اپنی گولڈن جوبلی منائی تھی ۔ انہوں نے کریم نگر اپنا منشی مقرر کیا تھا ۔ وہ انہیں اردو پڑھاتے تھے اور ہندوستانی اُمور کے بارے میں معلومات فراہم کرتے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT