Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / ملک بھر میں بلیک منی کے خلاف دھاوے، کروڑہا روپئے ضبط

ملک بھر میں بلیک منی کے خلاف دھاوے، کروڑہا روپئے ضبط

طیرانگاہوں پر بھی مشتبہ مسافرین کی تحویل سے بھاری اقومات اور سونا برآمد

ممبئی۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹ بندی کے بعد ملک کے مختلف طیرانگاہوں پر مسافرین کی تحویل سے 70 کروڑ روپئے نقدم رقم (بشمول نئے اور پرانے نوٹ) اور 170 کیلو سے زائد سونا ضبط کیا گیا۔ سی آئی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل او پی سنگھ نے آج یہ انکشاف کیا اور بتایا کہ حکومت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی خاطر یہ ضبطی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسافر کو سی آئی ایس ایف کا عملہ نہیں روکتا بلکہ مشتبہ نقل و حرکت پائے جانے پر متعلقہ محکموں کو مطلع کیا جاتا ہے۔ چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ میں پولیس نے ایک تاجر کی تحویل سے غیر محسوب 13.93 لاکھ روپئے بشمول 2 ہزار اور 500 روپئے نقد کی 8 لاکھ روپئے مالیتی نئے نوٹ ضبط کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر سٹی کوتوالی پولیس اسٹیشن علاقہ میں کل شام ایک بزنس مین سے بھاری رقم برآمد کرلی گئی جبکہ یہ تاجر گفٹ شاپ چلاتا ہے اور پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں سے تبدیل کررہا تھا۔ پولیس کے دھاوے میں 17 بینک پاس بکس 40 اے ٹی ایم کارڈس، آدھار کارڈس اور مختلف افراد کے شناختی دستاویزات ضبط کرلئے گئے جس کے باعث یہ شبہ ہوتا ہے کہ وہ جن دھن کھاتوں کا بیجا استعمال کررہا تھا۔ اس خصوص میں محکمہ انکم ٹیکس کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے نوٹ بندی کے پیش نظر حوالہ کاروبار پر قریبی نظر رکھتے ہوئے چندی گڑھ میں ایک کلاتھ مرچنٹ اور دیگر تاجروں کی قیام گاہوں پر دھاوے کرکے 2.20 کروڑ روپئے ضبط کرلئے جس میں 18 لاکھ روپئے کے نئے نوٹ، 100 روپئے قدر کے 52 لاکھ روپئے مابقی پرانے نوٹ شامل ہیں چندی گڑھ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (سنٹرل) رام گوپال نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر گرنام سنگھ کی زیر قیادت ایک ٹیم سیکٹر 2 میں واقع اندراپال مہاجن کے مکان کی تلاشی لے کر غیر قانونی رقم برآمد کرلی۔ محکمہ انکم ٹیکس اور دہلی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے قرول باغ کے علاقے کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کر پانچ لوگوں سے ساڑھے تین کروڑ روپے قیمت کے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ ضبط کیے ہیں۔ اس چھاپہ کل رات مارا گیا۔ کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر روندر یادو نے بتایا کہ گرفتار شدہ پانچ افراد کے نام انصاری ابوزر ، فضل خان، انصاری افان ، لاڈورام اور مہاویر سنگھ ہیں۔ گرفتار لوگوں میں لاڈو رام اور مہاویر سنگھ راجستھان کے ہیں جبکہ تین دیگر ممبئی کے رہنے والے ہیں۔مسٹر یادو نے بتایا کہ منگل کی رات کو قرول باغ کی مشہور چنئی مارکٹ کے ہوٹل ‘تکش ان’ میں ایک اطلاع کی بنیاد پر یہ چھاپہ مارا گیا اور نوٹ برآمدي کئے گئے ہیں۔ نوٹ سوٹ کیس اور کارٹن میں بھرے ہوئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ برآمد نوٹ ممبئی میں واقع کچھ حوالہ کاروباریوں کے بتائے جا رہے ہیں۔ بنگلور سٹی سنٹرل پولیس نے دھوکہ دہی کے الزامات پر ایک خاتون سمیت 5افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 9لاکھ روپے برآمد کئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی شناخت سلیم خان ‘ شمائیل بیگ ’محمود بیگ ‘زینب اور سدرشن کمار کے طور پر کی ہے ۔ ان افراد نے متاثرین سے خواہش کی کہ وہ نئی 2000روپے کی نوٹ لائیں اور اس کے بدلے میں وہ 500روپے اور ایک ہزار روپے کی ممنوعہ نوٹس دیں گے اور دو لاکھ روپے اضافہ بھی دیا جائے گا۔

جب متاثرین رقم لے کر پہنچے تو ان افراد نے 10لاکھ 60ہزار روپے کی رقم چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے 9لاکھ روپے برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی اور ملزمین سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ دریں اثناء انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آج کرناٹک اور گوا میں ایک فلیٹ پر دھاوا کرکے 3.57 کروڑ روپئے بشمول 2.93 کروڑ کے نئے نوٹ ضبط کرلئے اس وقت وہاں پر 2 خوفناک کتے نگرانی کررہے تھے۔ محکمہ کو یہ اطلاع وصول ہوئی تھی کہ علاقہ یشونت پور میں ایک اپارٹمنٹ میں غیر قانونی رقم چھائی گئی ہے لیکن فلیٹ میں مقیم معمر خاتو نے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا جہاں پر دو خطرناک کتے نگرانی کے لئے رکھے گئے تھے۔ تاہم عہدیداروں کی ٹیم نے مقامی لوگوں اور پولیس کے تعاون سے آج فلیٹ میں داخل ہوکر بلیک منی کو ضبط کرلیا۔ ایک اور واقعہ میں گوا کے دارالحکومت پاناجی میں ایک شخص کی تحویل سے 67.98 لاکھ روپئے ضبط کرلئے جو کہ ضروتمندوں کے ساتھ رقومات کا تبادلہ کررہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT