Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’ملک بھر میں تلنگانہ کے چرچے‘‘ وزیر کامرس مدھیہ پردیش کا بیان

’’ملک بھر میں تلنگانہ کے چرچے‘‘ وزیر کامرس مدھیہ پردیش کا بیان

حیدرآباد۔ 17 مارچ (این ایس ایس) مدھیہ پردیش کے وزیر کامرس انڈسٹریز و روزگار یشودھرا راج سندھیا نے آج وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے انتظامی صلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مدھیہ پردیش یہاں متعارف کی جارہی اسکیموں اور پالیسیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست  مختلف شعبوں میں ایک لائحہ عمل کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔ کے سی آر کی علیحدہ ریاست تلنگانہ کیلئے گاندھیائی طرز کی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کی انتخابی کامیابیوں کے آج ملک بھر میں چرچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ریاست میں مختلف اسکیموں اور عام آدمی کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں فائدہ پہونچانے کی وجہ سے ہی رائے دہندے انتخابات میں حکمراں جماعت کی تائید کررہے ہیں۔

 

وقف جائیدادوں کو
کانگریس نے تباہ کیا : ایٹالہ راجندر
حیدرآباد۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس مسٹر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ’’جاگیر‘‘ سمجھ کر وقف جائیدادوں کو نقصان پہونچانے کے ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حوالے کیا گیا۔ ٹی آر ایس حکومت اس کی تحقیقات کرانے کے معاملے میں عہد کی پابند ہے۔ کونسل سے بطور احتجاج کانگریس کے واک آؤٹ کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ مرکز میں 60 سال اور ریاست میں 40 سال حکومت کرنے والی کانگریس نے اقلیتوں کو صرف ’’ووٹ بینک‘‘ کی  نظر سے دیکھا۔ ان کی ترقی اور بہبود کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔ سچر کمیٹی کی رپورٹ سے مسلمانوں کی پسماندگی کا پتہ چلتا ہے۔ کانگریس نے صرف اقلیتوں کا استحصال کیا ہے۔ شہر حیدرآباد کے اطراف و اکناف موجود قیمتی وقف اراضیات کو ’’جاگیر‘‘ تصور کرتے ہوئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حوالے کردی گئی۔

TOPPOPULARRECENT