Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ملک بھر میں سوا دو کروڑ راشن کارڈ جعلی

ملک بھر میں سوا دو کروڑ راشن کارڈ جعلی

نئی دہلی۔ 2 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  ملک کے کسی بھی شہری کی شناخت کیلئے اہم دستاویز مانے جانے والے راشن کارڈ کتنے اصلی ہیں، اس کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے ڈجیٹلائزیشن کے دوران دو کروڑ 16 لاکھ راشن کارڈ جعلی پائے گئے ہیں۔صارفین کے امور کے وزیر مملکت سی آر چودھری نے لوک سبھا میں آج ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہاکہ راشن کارڈوں کا ڈجیٹلائزیشن کیا جا رہا ہے اور اس دوران دو کروڑ 16 لاکھ راشن کارڈ جعلی پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام راشن کارڈوں کو رد کردیا گیا ہے اور اس سے 13 ہزار کروڑ غریب لوگوں کو فائدہ ہوا ہے ۔ ان راشن کارڈ کے ذریعہ تقسیم کئے جانے والا راشن غریبوں کو ملے گا۔انہوں نے کہاکہ راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے بھی جوڑا جا رہا ہے اور ریاستوں میں اس پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے ۔ ملک میں اب تک تقریباً 60فیصد راشن کارڈوں کو آدھار سے جوڑا جا چکا ہے ۔

اسہال سے 17لوگوں کی موت
مہوبہ ۔ 2 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں الٹی اور دست سے بیمار مزید چار مریضوں کی موت ہونے سے متعدی بیماری اسہال سے مرنے والوں کی تعداد 17ہوگئی ہے ۔چیف میڈیکل افسرایس کے واشنے نے بتایا کہ ضلع اسپتال میں علاج کیلئے داخل کبرئی کی رہنے والی خاتون درجی،کلپہاڑ کی 5سالہ معصوم نیلم اور بیجانگر کے 80سالہ پورن لال اور جوجھار نگر کے رہنے والے اتتم کی موت ہوگئی۔ضلع اسپتال سمیت مختلف پرائیمری ہیلتھ سینٹروں میں 300سے زیادہ مریضوں داخل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برسات کے موسم میں آلودہ پینے کے پانی کی وجہ سے بیماری کا پھیلنا ایک بڑی وجہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT