Friday , May 26 2017
Home / سیاسیات / ملک بھر میں لوگ چاہتے ہیں کانگریس کی حکومت :ماکن

ملک بھر میں لوگ چاہتے ہیں کانگریس کی حکومت :ماکن

نئی دہلی۔16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی اور مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت سے عوام پریشان ہوچکی ہے اور لوگ اب صرف دہلی ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں کانگریس کی قیادت والی حکومت چاہتے ہیں۔دہلی پردیش کانگریس کے صدر اور پارٹی کے ترجمان اجے ماکن نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے اپریل میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کارکنوں کے ضلع کنونشن کو یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے مرکز میں نریندر مودی اور دہلی میں اروند کیجریوال کو حکومت بنانے کا موقع دیا ۔ ان دونوں نے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے تھے لیکن اب وہ سارے خواب شیشے کی طرح ٹوٹ کر بکھر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی کی کیجریوال سرکار او رمرکز کی مودی حکومت سے لوگوں کو مایوسی ملی ہے اور وہ دہلی کے ساتھ پورے ملک میں کانگریس کی واپسی چاہتے ہیں۔
پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کا احتجاجیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال
سری نگر، 16فروری (سیاست ڈاٹ کام) سیکورٹی فورسز نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کچھ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے شبانہ چھاپوں کے دوران حراست میں لئے گئے نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آج سڑکوں پر نکل آئے ۔ جب سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو راستہ بندکرنے سے روکا تو انہوں نے پتھراؤ شروع کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT