Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ملک بھر میں مہارانا پرتاپ کی تقاریب کا منصوبہ

ملک بھر میں مہارانا پرتاپ کی تقاریب کا منصوبہ

نئی دہلی ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت کا یہ منصوبہ ہے کہ آئندہ سال قومی سطح پر مہارانا پرتاپ کی 475 ویں یوم پیدائش تقاریب منائی جائیں ۔ مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت مہیش شرما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ حکومت ، تانیتا ٹوپے کی 200 ویں یوم پیدائش اور لالہ لجپت رائے کی 150 ویں یوم پیدائش منانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عموماً ان عظیم ہستیوں کی یوم پیدائش تقاریب قومی سطح پر نہیں منائی جاتی ہیں۔ تاہم ان یادگار تقاریب کے موقع پر ایک سال تک مختلف پروگرامس منعقد کئے جائیں گے ۔ جس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ پروگرامس اور مطلوبہ بجٹ کو قطعیت دی جاسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT