Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ملک بھر میں نفرت پر مبنی جرائم کے واقعات میں کمی

ملک بھر میں نفرت پر مبنی جرائم کے واقعات میں کمی

نئی دہلی 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں اقلیتوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کے واقعات میں گزشتہ چند سال کے دوران زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ راجیہ سبھا میں آج مملکتی وزیرداخلہ کرن رجیجو نے بتایا کہ ریاستی حکومتوں نے ایسے جرائم کے واقعات میں اضافہ کی کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 2014 ء اور 2015 ء میں فرقہ وارانہ واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ 2014 ء میں ملک بھر میں 644 فرقہ وارانہ واقعات پیش آئے جن میں 95 افراد ہلاک اور 1921 زخمی ہوئے۔ 2015 ء میں اکٹوبرتک 650 فرقہ وارانہ واقعات پیش آئے جن میں 84 ہلاک اور 1979 زخمی ہوئے ہیں۔ دادری میں ایک شخص کے قتل کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہاکہ حکومت اترپردیش سے 5 اکٹوبر 2015 ء کو موصولہ رپورٹ کے مطابق مخصوص طبقہ کے چند ارکان 28 اور 29 سپٹمبر کی درمیانی شب ایک شخص کے مکان میں داخل ہوئے اُسے اور اُس شخص کے بیٹے کو ممنوعہ جانور ذبح کرنے کے الزام پر زدوکوب کیا۔ بعدازاں ایک شخص جانبر نہ ہوسکا۔ ریاستی حکومت نے مطلع کیاکہ 10 افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT