Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ملک بھر کے اے ٹی ایمس پر عوام کا ہجوم

ملک بھر کے اے ٹی ایمس پر عوام کا ہجوم

نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کے فوری بعد ملک بھر کے اے ٹی ایمس پر عوام کا زبردست ہجوم دیکھا گیا ۔ لیکن عوام کو اس وقت مایوسی ہوئی جب بیشتر اے ٹی ایمس پر صرف 500 اور 1000 کے نوٹس کی دستیاب ہوئے ۔ عوام نے زیادہ سے زیادہ چالاکی کرتے ہوئے صرف 400 روپئے نکالنے کی کوشش کی ۔ بعض مقامات پر امتناع شدہ نوٹوں کو اے ٹی ایم مشینوں میںجمع کرانے کی بھی کوشش کی ۔
بینکوں میں زائد کاؤنٹرس
نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی تبدیلی اور جمع کرانے کیلئے عوام کو سہولت فراہم کرتے ہوئے تمام بینکس زائد کاؤنٹرس کھولیں گے اور اضافی وقت تک کام کریں گے ۔ ڈپارٹمنٹ آف اکنامک افیرس سکریٹری شکتی کان داس نے کہا کہ عوام کے بڑھتے ہجوم پر قابو پانے کیلئے بینک کاؤنٹرس کے علاوہ آر بی آئی دفاتر میں بھی کام کیا جائے گا ۔ ممبئی اور دہلی میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں ۔ آر بی آئی گورنر ارجیت پٹیل نے کہا کہ 2000 اور 500 کے نئے نوٹس کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT