Thursday , April 27 2017
Home / ہندوستان / ملک سب کا ہے ‘ کسی ایک مذہب کا نہیں ‘ فاروق عبداللہ

ملک سب کا ہے ‘ کسی ایک مذہب کا نہیں ‘ فاروق عبداللہ

سرینگر 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے آج کہا کہ ملک سب کا ہے اور کسی ایک مذہب کے ماننے والوں کا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو کسی ایک مذہب کے ماننے والوں کاقرار دیدیا جائے تو اس کے دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر نے آج سرینگر لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخاب کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ وہ اپنی پارٹی اور حلیف جماعت کانگریس کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور صرف ایک مذہب کے ماننے والوں کا نہیں ہے ۔ جب تک ملک سب کا رہے گا ہم اس کے ساتھ ہیں لیکن اگر خدانخواستہ یہ ایسا نہیں رہتا ہے تو پھر خدا ہی جانتا ہے کہ کیا طوفان آئیگا ۔ انہو ںنے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک اور ریاست کو بچانے کی ذمہ داری قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہے زندہ رہیں یا نہ رہیں نوجوان قیادت کو چاہئے کہ وہ نہ صرف جموں و کشمیر کو بلکہ سارے ملک کو بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہندوستان اور پاکستان کے مابین دوستی نہیں ہوتی اس وقت تک ریاست کو نہیں بچایا جاسکتا اور اس کیلئے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ضمنی انتخاب میں مقابلہ سخت ہوگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT