Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / ملک سے بی جے پی کو نکال باہر کرنے ممتاکی اپیل

ملک سے بی جے پی کو نکال باہر کرنے ممتاکی اپیل

Kolkata:TMC Party supremo and West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee addresses a massive rally in Kolkata on Friday to observe Martyr's day to commemorate the death of 13 Youth Congress workers died in the Police firing in 1993. PTI Photo by Swapan Mahapatra (PTI7_21_2017_000151B)

ترنمول کانگریس کی جانب سے 9 اگست سے بی جے پی بھگائو مہم کا آغاز
کولکتہ۔21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی نے آج ’’بی جے پی کو ہندوستان سے نکال باہر کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ مغربی بنگال اس زعفرانی پارٹی کے خلاف جنگ کرنے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ کھڑے رہے گی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تمام محاذوں پر ناکام ہے اور بیرونی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے بشمول ہندوستان کے روباط کو ناکام بنادیا ہے۔ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی 9 اگست سے ’’بی جے پی بھگائو‘‘ مہم شروع کرے گی۔ ممتا بنرجی نے یہاں ایک کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سے بی جے پی کو نکال باہر کردیں گے اور بھارت چھوڑو تحریک شروع کریں گے۔ یہ ہمارا چیلنج ہے۔ مرکز ساردا، نوارا کیسوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ہم میں سے کوئی بھی خاطی نہیں ہے۔ ہم اپنے سر ہرگز نہیں جھوکائیں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ 18 اپوزیشن پارٹیوں نے مل کر مشترکہ امیدوار میرا کمار کی حمایت کی ہے اور اس پلیٹ فارم کو وسعت دی جاکر بی جے پی کو شکست سے دوچار کردیا جائے گا۔ 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف مضبوط محاذ بنایا جائے گا۔ اب بی جے پی کے لیے الیکشن لڑنا آسان نہیں ہوگا۔ جو لوگ بی جے پی سے لڑرہے ہیں ان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگال پوری قوت کے ساتھ سونیا گاندھی، لالوپرساد یادو، نتیش کمار، اروند کجریوال اور تمام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات تک سکیولر اتحاد کو مزید وسعت دی جائے گی، دیگر ہم خیال پارٹیوں کو بھی بی جے پی کے خلاف محاذ میں شامل کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT