Sunday , March 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک سے بی جے پی کی غداری بے نقاب

ملک سے بی جے پی کی غداری بے نقاب

دفاعی معاملت اور فوجی خفیہ راز کا افشاء تشویشناک ، وزیر اعظم قوم سے معذرت خواہی کریں: ہنمنت راؤ
حیدرآباد /21 فروری ( سیاست نیوز ) سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے بی جے پی قائدین کی جانب سے ہندوستان کے دفاعی معاملت اور فوجی خفیہ راز کو پاکستان آئی ایس آئی تک پہونچانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر قوم سے معذرت خواہی کرنے کا وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ سے مطالبہ کیا ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ ہندوتوا طاقتوں کی جانب سے ہمیشہ ملک کے مسلمانوں پر شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ایک منظم سازش کے تحت ان کے خلاف ہندوؤں میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی مگر آج بی جے پی کا اصلی چہرہ منظر عام پر آگیا ۔ مدھیہ پردیش بی جے پی آئی ٹی سیل کے 10 قائدین پاکستان کے آئی ایس آئی کو ہندوستان کے دفاعی معاملت اور فوجی راز کے مخبری کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے ہیں مگر تعجب اس بات کا ہے کہ میڈیا اپنی ذمہ داری نبھانے اور بی جے پی کے ناپاک عزائم کو عوام تک پہونچانے میں ناکام ہے اور بی جے پی کے قائدین تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ یہاں تک وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ اس پر اپنا ردعمل کا اظہار کرنے کیلئے بھی تیار نہیں ہے ۔ جبکہ ہر مسئلہ پر مباحث کا اہتمام کرنے والے قومی اور علاقائی ٹیلی ویژن چیانلس بی جے پی کی ملک سے کی جانے والی غداری کو بریکنگ نیوز نہیںبنارہے ہیں اور نہ ہی عوام اور سماج کے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیتوں سے کوئی رائے حاصل کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔ جب بھی ملک میں کوئی بھی واقعہ پیش آتا ہے ۔ تحقیقات سے قبل اس کو مسلمانوں سے جوڑدیا جاتا ہے ۔ جبکہ پاکستان کی مخبری کرنے والوں میں بی جے پی کے قائدین شامل ہیں ۔ وی ہنمنت راؤ نے ملک سے غداری کرنے والے بی جے پی کے قائدین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور سیکولر جماعتوں اور قائدین کو اس پر اپنی آراز اٹھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ابھی بھی خاموشی اختیار کی گئی تو ملک اس سے بدترین صورتحال سے دوچار ہوسکتا ہے اور آنے والی نسلیں موجودہ سیاستدانوں کو بھی معاف نہیں کرے گی ۔ سکریٹری اے آئی سی سی نے کہا کہ جدوجہد آزادی کا حصہ نہ رہنے والی آر ایس ایس اور ہندوتوا طاقتوں نے آزادی میں حصہ لینے والوں کی انگریزوں سے مخبری کی تھی آزادی کے 70 سال بعد بھی بی جے پی پاکستان کی مخبری کر رہی ہے اور بدنام مسلمانوں کو کیا جارہا ہے ۔ وی ہنمنت راؤ نے تلنگانہ کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کا چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا ہے ۔ ہائی کمان کی اجازت حاصل کرتے ہوئے بہت جلد ریاست میں دورہ کرتے ہوئے ریاستی و مرکزی حکومتوں کی ناکامیوں کو آشکار کرنے کا اعلان کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT