Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ملک شام میں 4 ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی :سشما سوراج

ملک شام میں 4 ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی :سشما سوراج

نئی دہلی ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ملک شام سے چار ہندوستانی شہریوں کو بحفاظترہا کرالیا ہے ۔ وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے بتایا کہ یہ چار ہندوستانی شہری اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) میں شمولیت کے لئے جارہے تھے ۔ راستے میں حکومت شام کے عہدیداروں نے انہیں جنوری میں گرفتار کرلیا تھا ۔ سشما سوراج نے ٹوئٹ کیا کہ ہم نے ان چار شہریوں کی بحفاظت رہائی کویقینی بنایا ہے ۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں متواتر ٹوئٹس کے ذریعہ سشما سوراج نے لکھا کہ ارون کمار سائنی ، سروجیت سنگھ ، کلدیپ سنگھ اور جوگا سنگھ کا اپنے ملک میں خیرمقدم ہے ۔ وہ ان عہدیداروں کی بھی ستائش کرتی ہیں جنہوں نے ان کی شام سے ہندوستانی واپسی کا سفر یقینی بنایا ہے ۔ سشما سوراج نے بتایا کہ انہوں نے نائب وزیراعظم شام کے جنوری میں دورہ ہند کے موقع پر انہیں رہا کرنے کی خواہش کی تھی اس کے لئے وہ شام کا شکریہ ادا کرتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT