Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک میں آبادی بڑھانے کی ضرورت : چندرا بابو نائیڈو

ملک میں آبادی بڑھانے کی ضرورت : چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد۔/20اپریل، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا ہے کہ بدلتے رجحانات کے ساتھ ملک کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے آبادی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے چہ جائیکہ اب تک آبادی پر کنٹرول کرنے کی جانب توجہ مرکوز کی جاتی رہی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ آبادی کو فروغ دیا جائے۔ بدلتے رجحانات کے ساتھ ہندوستان کی ترقی کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔ نائیڈو کا یہ ریمارک ان کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران 4 ہیلت اسکیمات کے آغاز کے موقع پر سامنے آیا۔ جاپان اور چین جیسے ممالک کو بڑی عمر کے افراد کی آبادی کے مسائل کا سامنا ہے لیکن اب یہ ممالک بھی آبادی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT