Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / ملک میں ’’اچھے دن ‘‘آگئے ہیں : امیت شاہ

ملک میں ’’اچھے دن ‘‘آگئے ہیں : امیت شاہ

بھوبنیشور ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہا کہ بی جے پی نے جن ’’اچھے دنوں‘‘ کا تیقن دیا تھا وہ آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کئی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں 2014ء سے یہ ثابت کردیا ہیکہ وہ ملک میں ترقی کی تیز رفتار سے متاثر ہیں۔ وہ اوڈیشہ کے تین روزہ سرکاری دورہ پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے دن آ گئے ہیں اور کئی افراد کا احساس ہیکہ ہم نے 2014ء کے بعد تمام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ وہ مرکز میں برسراقتدار آئی تھی۔ کئی ریاستوں کے عوام نے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو پورے جوش اور جذبہ کے ساتھ ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا سرٹیفکیٹ اور کوئی نہیں ہوسکتا ۔ بی جے پی کے قومی صدر نے کہاکہ یوپی، اتراکھنڈ ، گوا، منی پور، آسام، ہریانہ، جھارکھنڈ، جموں و کشمیر اور مہاراشٹرا میں پارٹی کی انتخابی کامیابی سے ثابت ہوگیاہیکہ عوام کو اچھے دنوں کا تجربہ ہورہا ہے۔ کروڑو افراد مفت ایل پی جی سے اوجولا اسکیم کے تحت استفادہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT