Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی تشویشناک ‘‘ پر آج جلسہ

’’ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی تشویشناک ‘‘ پر آج جلسہ

حیدرآباد۔ 11 اکتوبر (راست) اُردو مسکن موتی گلی، خلوت میں ’’ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی تشویشناک‘‘ کے زیرعنوان سمینار 12 اکتوبر بروز پیر بعد مغرب منعقد ہوگا جس کی نگرانی جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کریں گے۔ جناب عزیز پاشاہ سابق ایم پی (سی پی آئی)، حافظ پیر شبیر سابق ایم ایل سی صدر جمعیتہ العلماء، مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی تلنگانہ، سید حامد حسین شطاری سنی علماء بورڈ، مولانا سید طارق پاشاہ قادری ایڈوکیٹ صوفی اکیڈیمی و دیگر خطاب کریں گے۔ حافظ خالد علی خاں قادری کی قرأت ہوگی۔ ابتداء میں جناب سید عارف قادری مخاطب کریں گے۔ جناب فیروز خاں تلنگانہ این آر آئی اسوسی ایشن کے بموجب دکن ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام یہ سمینار منعقد ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT