Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک میں بیرونی اعلیٰ تعلیم کی راہ فراہم کرنے کے خلاف کل ریالی و احتجاجی جلسہ

ملک میں بیرونی اعلیٰ تعلیم کی راہ فراہم کرنے کے خلاف کل ریالی و احتجاجی جلسہ

صدر سیو ایجوکیشن کمیٹی پروفیسر کے چکر دھر راؤ و دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی جانب سے شعبہ اعلیٰ تعلیم کو WTO-GATS میں شامل کرنے کے منصوبہ کے خلاف سیو ایجوکیشن کمیٹی تلنگانہ کے زیر اہتمام 9 اگست کو ’ سندریا وگنیان کیندرم تا اندرا پارک ریالی اور اندرا پارک پر دھرنا ‘ پروگرام منظم کیا جائے گا ۔ یہ بات آج یہاں صدر سیو ایجوکیشن کمیٹی تلنگانہ پروفیسر کے چکرا دھر راؤ نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں گذشتہ 25 سال سے مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے شعبہ تعلیم پر عدم توجہی اور نظام تعلیم کی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک کے بیشتر مدارس ، کالجس اور یونیورسٹیوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہیں ۔ جہاں پر بے شمار اساتذہ ، لکچررس اور وائس چانسلرس کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں اور تعلیم کا معیار گھٹتا جارہا ہے ۔ اس کے باوجود نریندر مودی حکومت بجائے ملک میں واقع سرکاری مدارس ، کالجس اور یونیورسٹیوں کے تعلیمی معیار میں بہتری پیدا کرنے کے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو WTO-GATS میں شامل کرتے ہوئے ملک میں بیرونی اعلیٰ تعلیم کے مراکز قائم کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو بین الاقوامی کارپوریٹ شعبہ جات کے ہاتھوں میں دے کر تعلیم کو بین الاقوامی تجارت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس منصوبہ سے دستبردار ہوجائیں بصورت دیگر ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے وعدے کو پورا کرے ۔ اس موقع پر مسرز ایم این کشٹپا ، کے روی چندرا ، اسٹالن بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT