Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ملک میں تقریباً 27 لاکھ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ لگائی گئیں

ملک میں تقریباً 27 لاکھ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ لگائی گئیں

نئی دہلی، 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں اب تک تقریباً 27 لاکھ روایتی اسٹریٹ لائٹ کی جگہ پر ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹیں لگائی جا چکی ہیں۔بجلی کے وزیر مملکت پیوش گوئل نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں آج یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مارچ 2019 تک روایتی اسٹریٹ لائٹ کی جگہ پر ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ لگانے کیلئے پانچ جنوری 2015 میں قومی اسٹریٹ لائٹنگ پروگرام کی شروعات کی تھی، جس کے تحت پورے ملک میں اس ماہ 10 جولائی تک 26 لاکھ 90 ہزار روایتی اسٹریٹ لائٹ کی جگہ پر ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹیں لگائی جا چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT