Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ملک میں دالوں کی قلت نہیں، پاسوان کا دعویٰ

ملک میں دالوں کی قلت نہیں، پاسوان کا دعویٰ

جئے پور 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اغذیہ مسٹر رام ولاس پاسوان نے آج کہا ہے کہ بعض ریاستوں میں خشک سالی کے باوجود جاریہ سال غذائی ضروریات کی تکمیل کے لئے فوڈ، کارپوریشن آف انڈیا کے گوداموں میں  وافر مقدار میں اسٹاک موجود ہے۔ انھوں نے یہ ادعا کیاکہ فی الحال ہمارے پاس 600 لاکھ ٹن غذائی اجناس دستیاب ہیں جبکہ ملک کو 549 لاکھ ٹن کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایف سی آئی نے دالوں کا فاضل ذخیرہ بھی کیا ہے جوکہ 2 لاکھ ٹن تک پہنچ گیا ہے۔ مسٹر پاسوان نے کہاکہ ملک بھر میں 50 ہزار ٹن دالوں کا ذخیرہ جمع کیا گیا اور مزید 25 ہزار ٹن دالیں درآمد کی جائیں گی تاکہ ان کے طلب کی تکمیل کی جاسکے۔ مسٹر رام ولاس پاسوان جوکہ وزیر اُمور صارفین بھی ہیں، عوام کے لئے دستیاب پانی کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ پانی کے معیار سے متعلق قواعد پر سختی سے عمل آوری پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT