Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک میں سونامی کا خطرہ نہیں

ملک میں سونامی کا خطرہ نہیں

حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر ( پی ٹی آئی) حیدرآباد میں واقع ہندوستانی قومی مرکز برائے بحری معلوماتی خدمات ( انکوئیس)  نے آج یہاں کہا کہ افغانستان ‘ پاکستان اور شمالی ہند میں 7.5 شدت کے طاقتور زلزلے کے باوجود سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انکوئیس نے اپنے ویب سائٹ پرجاری کردہ بلٹین میںکہا کہ ’’ اس زلزلہ کا مبدہ افغانستان کے ہندوکش زمینی علاقہ پر تھا ۔ زلزلوں کی تاریخ اور سونامی کی تفصیلات کی بناء پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہندوستان کو سونامی کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ‘‘ ۔ واضح  رہے کہ اس زلزلہ میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوچکیہ یں ۔ شمالی ہند کی ریاستوں جموں و کشمیر ‘ پنجاب ‘ نئی دہلی ‘ راجستھان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ شمالی ریاستوں میں زلزلہ کے باوجود ملک کے دیگر حصوں میںاس کا کوئی اثر نہیں دیکھا گیا۔ جنوبی ریاستیں بالکل محفوظ رہیں ۔ جزائر انڈومان و نکوبار کو بھی زلزلہ کے جھٹکوں یا سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT