Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / ملک میں صرف انتخابی سیاست پر چیف جسٹس آف انڈیا کی تنقید

ملک میں صرف انتخابی سیاست پر چیف جسٹس آف انڈیا کی تنقید

نئی دہلی ۔8 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف جسٹس آف انڈیا جے ایس کھیر نے آج ملک میں چل رہی انتخابی سیاست پر تنقید کی اور کہا کہ انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے کا چلن بڑھتا جارہا ہے ۔ ذات پات کے مسائل کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ اکثریت حاصل کرنے کے لیے مخصوص مذہب یا ذات پات کا سہارا لیا جارہا ہے ۔ پارٹی کے منشور میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی جو سماجی معاشی انصاف سے مربوط ہوسکے ۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے مزید کہا کہ ہندوستان میں انتخابی سیاست نے سماجی گروپس کو متحرک کر کے سیاسی رنگ دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے ان سیاسی پارٹیوں کو جوابدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا جو انتخابی وعدے کر کے انہیں پورا نہیں کرتے ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT