Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ملک میں غذائی اجناس کا وافر ذخیرہ موجود

ملک میں غذائی اجناس کا وافر ذخیرہ موجود

120 روپئے میں فی کلو دال کی فروختگی ممکن۔ مرکزی وزیر اغذیہ کا دعویٰ
پٹنہ۔/17مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان نے آج کہا ہے کہ کسانوں سے راست خریدی گئی دالیں، ریاستوں کو بالترتیب تور فی کلو 60 روپئے اور اڑذ فی کلو 82روپئے سربراہ کرنے پر مرکزی حکومت آمادہ ہے اور ریاستی حکومتیں یہ دالیں 120 روپئے فی کلو بہ آسانی فروخت کرسکتی ہیں۔ وزارت اغذیہ اور اُمور صارفین کے زیر اہتمام ایک سمینار کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر پاسوان نے کہا کہ ریاستی حکومتیں مذکورہ شرحوں پر دالیں خرید کر ملوں میں صاف صفائی کے بعد عوام کو 120 روپئے سے بھی کم قیمت میں فراہم کرسکتی ہیں۔ اس کے باوجود دالوں کی قیمت 120روپئے سے زائد ہوجانے کا دعوی کیا جاتا ہے تو یہ سچ نہیں ہوگا۔ مرکزی وزیر نے اپنی آبائی ریاست سے دریافت کیا کہ عوام کو راحت فراہم کرنے کیلئے مرکز سے ان قیمتوں پر دالیں کیوں نہیں خریدی جارہی ہیں۔ سرکاری گوداموں میں دالوں کے ذخائر پر مسٹر پاسوان نے کہا کہ ان کی وزارت نے 55ہزار ٹن دالیں خریدی ہیں جس میں 26ہزار ٹن درآمد کی گئی ہیں۔ دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کو مورد الام ٹہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک خصوصی مہم ( دھاوے ) چلاتے ہوئے مہاراشٹرا سے 87ہزار ٹن غیر قانونی دالوں کا ذخیرہ ضبط کرلیا گیا جبکہ کرناٹک میں 23ہزار ٹن دالوں کا پتہ چلایا گیا۔ این ڈی اے حکومت کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 34 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT