Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ملک میں فرقہ پرستوں کیلئے دروازے بند

ملک میں فرقہ پرستوں کیلئے دروازے بند

پی ڈی پی جاگ جائے ‘ بہار کے نتائج پار پارٹی ایم پی کا تبصرہ
سرینگر 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پی ڈی پی کے رکن پارلیمنٹ طارق حمید کرا نے ‘ جو ریاست میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی اتحاد کے مخالف ہیں ‘ آج کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج ان کی پارٹی پی ڈی پی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیںکیونکہ ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کیلئے دروازے بند کردئے گئے ہیں۔ لوک سبھا میں سرینگر حلقہ کی نمائندگی کرنے والے مسٹر کرا نے کہا کہ پی ڈی پی کیلئے اب جاگنے کا وقت ہے ۔ اس کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ جاگ جائے کیونکہ فرقہ پرست طاقتوں کیلئے دروازے بند کردئے گئے ہیں۔ سکیولر طاقتوں کیلئے موقع کھل گئے ہیں۔ پارٹی کو ہوشیار ہوجانا چاہئے ۔ کرا نے اپنے مختلف ٹوئیٹس میں یہ رائے ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج ان مسائل کی توثیق کرتے ہیں جو کشمیر میں اٹھائے جا رہے ہیں۔ جو مسائل انہوں نے کشمیر میں اٹھائے ہیں ان کی بہار کے فیصلے سے توثیق ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی پیام جموںو کشمیر سے دیا جاتا اور آر ایس ایس کی ایما پر چلنے والے اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی جاتی تو یہ پیام اور بھی طاقتور ہوتا ۔ انہوں نے ریاست کیلئے وزیر اعظم کے معلنہ پیکج کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ پیکجس سے انتخابات نہیںجیتے جاسکتے ۔

TOPPOPULARRECENT