Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملک میں فرقہ پرستی کے باوجود دعوت دین کی رہیں ہموار

ملک میں فرقہ پرستی کے باوجود دعوت دین کی رہیں ہموار

کورٹلہ /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند ضلع کریم نگر کا ایک یومی دعوتی و تنظیمی اجتماع کنگس گارڈن فنکشن ہاجل کورٹلہ میں زیر صدارت نعیم ا لدین احمد ناظم علاقہ وسطی تلنگانہ منعقد ہوا ۔ جس میں مولانا محمد اقبال ملا مرکزی سکریٹری جماعت اسلامی ہند شعبہ دعوت ملک معتصم خان رکن مرکزی شوری و سکریٹری حلقہ تلنگانہ صادق احمد ریاستی سکریٹری شعبہ دعوت اور ریاستی نائب صدر ایم پی جے احمد عبدالنعیم مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جبکہ محمد نعیم الدین ناظم ضلع کریم نگر الیاس احمد خان امیر مقامی کورٹلہ نے اجتماع کی نگرانی کی ۔ اجتماع کی کارروائی کا آغاز نعیم الدین احمد کے درس قرآن سے ہوا ۔ آپ نے اپنے درس میں قرآن کے حوالہ سے برادران وطن میں اسلام کی دعوت اور اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ محمد نعیم الدین ناظم ضلع کریم نگر نے اپنے افتتاحی کلمات میں اجتماع کی غرض و غائب پر روشنی ڈالی اور شرکاء اجتماع کا خیرمقدم کیا ۔ مولانا احمد اقبال ملا نے اپنے کلیدی خطاب بعنوان ملک کے بدلتے حالات اور فریضہ دعوت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ملک جارحانہ فرقہ پرستی کے دور سے گذر رہا ہے ۔ آج ملک میں ایک مخصوص فرقہ کی تہذیب کو لاگو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ تعلیمی نصاب میں تبدیلی کرتے ہوئے مسلم طلباء کو مشرکانہ افعال کی طرف راغب کیا جارہا ہے ۔ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور منافرت کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ مولانا نے کہا کہ ملک میں ان ح الات کے باوجود دعوت دین کیلئے راہیں ہموار ہیں ہم کو اسلام کی دعوت برادران وطن تک پہونچانے میں غفلت ، سستی اور لاپرواہی نہیں کرنی چاہئے ۔ کیونکہ اللہ تعالی ہمیں خیر امت بناکر پیدا کیا ہے ۔ دعوت دین سے غفلت برتنے کے نتیجہ میں ہی غیر مسلموں میں مسلمانوں اور اسلام کے تعلق سے غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں ۔ دوریاں بڑھتی جارہی ہیں ۔ صادق احمد سکریٹری حلقہ نے بعنوان جزبہ دعوت کی آبیاری کیوں اور کیسے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فرض منصبی اقامت دین ہے ۔ انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس میں اللہ کا ارشاد ہے ’’ لوگوں کو دعوت دو حکومت اور نصیحت کے ساتھ بعد ازاں مدینہ مسجد رحیم پورہ کورٹلہ میں خطاب عام کو مخاطب کرتے ہوئے ملک معتصم خان نے کہا کہ اسلام نہ امن کا دمن ہے نہ انصاف کا دشمن ہے اور نہ ترقی کا دشمن ہے ۔ بلکہ اسلام امن کا انصاف کا اور ترقی کا علمبردار ہے ۔ آج ہم لوگوں کو بتائیں کہ اسلام امن کا دین ہے لوگوں کی سلامتی کا دین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج برادران ملت میں ملکی و عالمی سطح پر اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک فرقہ کی جابن سے نفرت اور تشدد کی فضاء پھیلائی جارہی ہے تاہم ہمیں ڈرنے اور خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ زندہ قوم ہی حالات کیسے بھی ہو اس کا مردانہ وار مقابلہ کرتی ہے ۔ انہوں نے گھر واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو وہ فطرت دین پر پیدا ہوتا ہے اس لئے گھر واپسی ان کی ہونا چاہئے جو اس کا راگ الاپ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیرامت ہیں اس لئے ہم نفرت کا جواب نفرت سے نہ دیں ۔ بلکہ پیار و محبت سے دیں ۔ اس موقع پر عبدالحئی شعیب لطیفی ناظم ضلع محمد غوث الرحمن اسسٹنٹ سکریٹری دعوت ضلع کے تمام امرائے مقامی ، نظمائے کارکنان کے علاوہ متوسلین جماعت اسلامی مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ الیاس احمد خان امیر مقامی کورٹلہ کے کلمات تشکر کے بعد اجتماع کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT