Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملک میں فٹبال کیلئے سازگار ماحول ہوگا : مودی

ملک میں فٹبال کیلئے سازگار ماحول ہوگا : مودی

نئی دہلی 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی جانب سے آئندہ سال فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے انعقاد کی تیاریوں کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کے خیال میں ملک میں فٹبال کیلئے بہترین ماحول تیار ہوگا اور ایک دن ہندوستان فٹبال کا بڑا ٹورنمنٹ منعقد کریگا ۔ گذشتہ تین ماہ میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے قوم سے خطاب میں فٹبال کا تذکرہ ہوا ہے ۔ اپنے من کی بات پروگرام میں مودی نے ملک میں فٹبال کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ مرتبہ انہوں نے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کا تذکرہ کیا تھا ۔ انہیں ملک بھر سے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں فٹبال کیلئے بہترین ماحول تیار ہوگا ۔ کئی لوگ اس سلسلہ میں پہل کر رہے ہیں اور اپنی ٹیموں کی فنڈنگ کی جا رہی ہے ۔ انہیں نریندر مودی موبائیل ایپ پر کئی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بہت سے لوگ فٹبال نہیں کھیلتے ہوں لیکن یہ جان کر انہیں خوشگوار حیرت ہوئی کہ لاکھوں نوجوان اس کھیل سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ کرکٹ کے تئیں ہمارا جذبہ سب جانتے ہیں لیکن فٹبال کیلے بڑھتی ہوئی دلچسپی سے اشارہ ملتا ہے کہ اس میں بھی ایک ثمر آور مستقبل ہوسکتا ہے

TOPPOPULARRECENT