Thursday , March 23 2017
Home / Top Stories / ملک میں معاشی بحران سیغریب عوام پریشان

ملک میں معاشی بحران سیغریب عوام پریشان

کرنسی کی تبدیلی کادولت مندوں پر کوئی اثر نہیں ‘ کانگریس کے ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے

حیدرآباد ۔ 14 نومبر ( سیاست نیوز)  تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے 500 اور 1000 نوٹوں کی منسوخی کے خلاف تلنگانہ کے تمام ضلعی کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے نذرآتش کئے گئے لیکن اُتم کمار ریڈی اور دوسرے قائدین کو پولیس نے عابڈس میں گرفتار کرتے ہوئے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ کانگریس پارٹی کی اپیل پر ریاست کے 31 اضلاع میں کانگریس قائدین و کارکنوں نے احتجاجی دھرنے منظم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے نذرآتش کئے ۔ عابڈس پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کیا گیا جس پر پولیس نے اُتم کمار ریڈی ‘ سابق وزیر ڈی ناگیندر ‘سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو ‘ سابق رکن اسمبلی سدھیر ریڈی کے علاوہ دوسرے قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ کانگریس پارٹی سیاہ دھن کے خلاف جنگ لڑنے کی حامی ہے مگر وزیراعظم نریندر مودی نے جو طریقہ کار اختیار کیا ہے اس سے غریب عوام پریشان ہیں ۔ ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا ہے ‘ ہر طرف افرا تفری پھیلی ہوئی ہے ۔ غریب بیمار عوام قلب پر حملہ کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں یا خودکشی کرچکے ہیں ۔ بینکوں میں طلبہ کے مطابق نوٹس دستیاب نہیں ہے ۔عوام کو اپنی جمع پونجی سے اپنے اخراجات کیلئے رقم نکالنے سے محروم ہیں ۔ مرکزی حکومت نے متبادل انتظامات کرنے سے قبل راتوں رات اچانک فیصلہ کرتے ہوئے غریب عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔ 2014 کے انتخآبی مہم میں نریندر مودی نے بیرونی ممالک میں پوشیدہ کالا دھن 100دن میں ہندوستان واپس لاتے ہوئے ملک کے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں 15لاکھ روپئے جمع کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ 900 دن کی تکمیل کے باوجود بیرونی ممالک سے کالا دھن ہندوستان نہیں آیا اور نہ ہی عوام کو 15لاکھ روپئے ملے ‘ مگر عوام کے بینکوں میں جمع اپنے پیسے بھی نہیںمل رہے ہیں ‘ عوامی مسائل پر آج کانگریس پارٹی نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹریٹ پر احتجاجی دھرنے منظم کئے ۔کیپٹن اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ بی جے پی ‘ ٹی آر ایس اور تلگودیشم کے قائدین کو بڑے نوٹوں کی منسوخی کی پہلے ہی اطلاع دی گئی اور وہ اپنا انتظام کرچکے ہیں مگر انہیں عوام کی مصیبت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ انہوں نے عوامی مسائل کے پیش نظر کچھ دنوں کیلئے نوٹوں کو منسوخی کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرنے اورمتبادل انتظامات ہونے کے بعد دوبارہ امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT