Wednesday , August 16 2017
Home / سیاسیات / ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کا بی جے پی پر الزام : کجریوال

ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کا بی جے پی پر الزام : کجریوال

نئی دہلی 25 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ ملک بھر میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محض غذائی عادات کی وجہ سے کسی کا قتل کردینا چاھی بات نہیں ہے ۔ قومی دارالحکومت میں خواتین کی سکیوریٹی پر انہوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں نفرت کی سیاست جو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ چاہے یہ بیف ہو یا گائے کا گوشت ہو ۔ کسی کو غذائی عادات کی وجہ سے ہلاک کردینا اچھی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے یہاں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندو ہیں۔ وہ گائے کی پوجا کرتے ہیں۔ اگر کوئی گائے کا گوشت کھاتا ہے تو وہ اسے ایسا نہ کرنے کی ترغیب دینگے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ دہلی حکومت کو کام کرنے کا موقع فراہم نہیں کر رہی ہے ۔ ان کی حکومت کام کرنا چاہتی ہے لیکن مرکزی حکومت اسے کام کرنے کا موقع نہیں دے رہی ہے ۔ اسی لئے مرکزی حکومت نے ویاٹ کمشنر کا تبادلہ کردیا کیونکہ انہوں نے کچھ حوالہ آپریٹرس کی جانب سے ویاٹ چوری کا پتہ چلایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی ان کی حکومت کی جانب سے تحقیقات کروائی جائیں گی ۔ انہوں نے دہلی میں خواتین کی سکیوریٹی کو نظر انداز کردینے کا بھی نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ خواتین کی سکیوریٹی کے تعلق سے کچھ بھی نہیں کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT