Tuesday , May 30 2017
Home / Top Stories / ملک میں نمک کی قلت نہیں ، قیمت حسب معمول:مرکز

ملک میں نمک کی قلت نہیں ، قیمت حسب معمول:مرکز

نئی دہلی ۔ /11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان نے نمک کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور ملک میں نمک کی قلت کی افواہ کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں نمک کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ قیمت چلر فروشی کے بازار میں گزشتہ سال کی سطح یعنی 14 تا 15 روپئے فی کیلو گرام کے مطابق ہے ۔ نمک کی قلت اور اس کی 200 روپئے فی کیلو گرام فروخت کے بارے میں افوال پھیلا کر عوام میں دہشت پیدا کی جارہی ہے ۔ وزیر تجارت نرملا سیتارامن نے بھی اپنے ٹوئٹر پر اسی بات کا اعادہ کیا ۔ یو پی ، مہاراشٹرا اور گجرات سے بھی نمک کی قلت اور اس کی 200 روپئے فی کیلو گرام قیمت کی افواہوں کی اطلاعات ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT