Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / ملک میں نکسلائیٹس کی انتہاپسندی میں کمی

ملک میں نکسلائیٹس کی انتہاپسندی میں کمی

نئی دہلی۔25 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں نکسلی انتہاپسندی میں کمی آئی ہے اور وہ نئی ریاستوں میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔گذشتہ سال کے مقابلے رواں سال میں دو گنا سے بھی زیادہ نکسلی مارے گئے حالانکہ اس مدت میں انتہاپسندانہ واقعات میں زیادہ تعداد میں عام لوگوں کی بھی ہلاکت ہوئی۔وزارت داخلہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2015 ء میں 2014 ء کے مقابلے انتہاپسندی سے متعلق واقعات میں 42 فیصد کی اور 2013کے مقابلے 2014 میں 22 فیصد کی کمی آئی ہے ۔ گذشتہ سال کے 58مقابلے رواں سال کے پندرہ ستمبر تک 140نکسلی مارے جاچکے ہیں ۔ انتہاپسندانہ واقعات میں مارے گئے عام شہریوں کی تعداد بھی گذشتہ سال کے 118کے مقابلے اس سال کی اسی مدت میں 162 ہوگئی  حالانکہ اس دوران انتہاپسندوں کے پرتشدد حملوں کی تعداد 2015کے 795 کے مقابلے رواں مالی سال میں معمولی زیادہ 802 رہی۔

TOPPOPULARRECENT